Saturday, September 7, 2024

بھارتی پولیس نے گالیاں دینے والے ”مجرم طوطے“ کو تھانے میں بند کر دیا

بھارتی پولیس نے گالیاں دینے والے ”مجرم طوطے“ کو تھانے میں بند کر دیا
August 19, 2015
لاہور (92نیوز) بھارتی پولیس آج کل مجرموں کی بجائے بے گناہوں کو پکڑنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔ کبوتر کے بعد اب شامت آگئی ہے ایک طوطے کی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس اپنی بدحواسیوں کے حوالے سے خاصی شہرت کی حامل ہے۔ یہاں کبھی کبوتر کو یہ کہہ کر دھر لیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان سے آیا ہے اور کبھی مقبوضہ کشمیر کے کسی نوجوان کو پاکستانی کہہ کر پکڑ لیا جاتا ہے۔ اب ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں جہاں ایک معصوم طوطے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ طوطے پر ایک بوڑھی خاتون کو گالیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ 80سالہ خاتون نے اس طوطے کے خلاف ضلع چندرپور کے ایک تھانے میں درخواست جمع کرائی جس پر بھارتی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور مجرم طوطے کو گرفتار کرکے لے گئے۔