Wednesday, May 8, 2024

بڑا دشمن بنا پھرتا ہے ،جو کبوتر سے ڈرتا ہے ،بھارتی ایجنسیوں کو پاکستان کے خلاف کچھ کرنے کا کوئی اور تو ثبوت نہ ملا بے چارے کبوتر کو ایکسرے کی بھٹی میں ڈال دیا

بڑا دشمن بنا پھرتا ہے ،جو کبوتر سے ڈرتا ہے ،بھارتی ایجنسیوں کو پاکستان کے خلاف کچھ کرنے کا کوئی اور تو ثبوت نہ ملا بے چارے کبوتر کو ایکسرے کی بھٹی میں ڈال دیا
May 30, 2015
لاہور(92نیوز) بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو کبوتر سے ڈرتا ہے ،بھارتی ایجنسیوں کو پاکستان کے خلاف کچھ نیا واویلا کرنے کا ثبوت نہ ملا تو بے چارے کبوتر کی شامت آگئی ۔بے چارے اڑتے کبوتر کو پکڑ کر ایکسرے مشین کی بھٹی میں ڈال دیا ۔ بھارت پر پاکستان کا خوف  کچھ زیادہ ہی طاری ہوگیا ہے  اور اس نےہر چیز کو شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کردیا ہے،بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب  سرحدی علاقے پٹھان کوٹ سے ایک  کبوتر پکڑا گیا جسے پاکستانی جاسوس قرار دیکر اس کی گرفتار ی بھی ڈال دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی بدحواسیاں  ندامت کا اشتہار بن گئیں ملک میں گرمی کی شدید لہر آئی تو الزام پاکستان پر ڈال دیا گیا،اور اب معصوم اور بے زبان پرندے  کو جاسوس قراردیدیا گیا ہے۔ بھارتی سکیورٹی اہلکاروں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب  پٹھان کوٹ سے  ایک کبوتر کو  پاکستان کے لیے  ‘جاسوسی’کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ یہی نہیں کبوتر کو جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں اس کا ایکسرے اور طبی معائنہ بھی  کیا گیا اور بعد میں  بامیال پولیس اسٹیشن میں مشتبہ جاسوس’ کی حیثیت سے  اس کی  انٹری بھی ڈالی گئی۔ معصوم پرندے کو جاسوس تو  قرار دیدیا گیا ہےاور اب خطرہ ہے کہیں اس بے چارے کبوتر کو تشدد کا نشانہ  ہی نہ بنایا جائے۔