Friday, April 26, 2024

بھارتی پولیس نے ایک اور کبوتر کو ’ پاکستانی جاسوس‘  قرار دیدیا

بھارتی پولیس نے ایک اور کبوتر کو ’ پاکستانی جاسوس‘  قرار دیدیا
September 23, 2016
ہوشیار پور(92نیوز)بھارت کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو ایک کبوتر سے ڈرتا ہے ۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت ایک بار پھر پرندے سے خوفزدہ  ہو گیا ہے ۔ امن کی علامت کبوتر نے ایک بار پھر  بھارت کو خوب میں مبتلا کر دیا ہے ۔ بھارتی  پولیس نے  گاؤں ہوشیار پور سے اردومہر والے کبوتر کو پاکستانی قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ پچھلے برس بھی بھارتی فوج نے ایک پاکستانی کبوتر کو پکڑ کر اسے دہشتگرد قرار دیا ، جس پر پوری دنیا میں بھارت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی تھی ۔ آج بھی ہوشیارپور کی مقامی پولیس نے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کے پروں  پر ہفتے کے دنوں کے نام لکھے گئے ہیں ۔