Thursday, April 25, 2024

بھارتی پنجاب کے معروف اداکار اور گلوکار گپی گریوال کی فیصل آباد میں آبائی گاؤں آمد

بھارتی پنجاب کے معروف اداکار اور گلوکار گپی گریوال کی فیصل آباد میں آبائی گاؤں آمد
January 21, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) بھارتی پنجاب کے معروف اداکار اور گلوکار گپی گریوال کی فیصل آباد میں آبائی گاؤں آمد ہوئی۔ گپی گریوال والد کے دوست سے ملنے اور آبائی گھر دیکھنے کیلئے منصوراں آئے۔ گپی گریوال جھنگ روڈ پر موجود گاؤں منصوراں میں پہنچے تو اہل علاقہ نے بڑی گرمجوشی سے انکا استقبال کیا۔ گپی گریوال اس موقع پر اپنے والد کے دوست کو ملے اور ان سے مشرقی پنجاب کے دیہات کی پرانی یادیں دہرائیں ۔ گپی گریوال نے اپنے آبائی گھروں کو دیکھر کر سکون محسوس کیا۔ گپی گریوال سخت سکیورٹی میں لاہور سے فیصل آباد تشریف لائے تھے جہاں وہ مختصر قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔