Thursday, May 2, 2024

بھارتی پنجاب کی پولیس نے پاکستان سے بھیجے گئے دو سیبوں کو گرفتار کرلیا

بھارتی پنجاب کی پولیس نے پاکستان سے بھیجے گئے دو سیبوں کو گرفتار کرلیا
September 29, 2018
ممبئی ( 92 نیوز) پہلے جاسوس کبوتر ، پھر جاسوس غبارے اور اب جاسوس فروٹ بھارت پہنچ گئے ۔ پاکستان سے آئے سیب بھارتی پنجاب میں خوف کی علامت بن گے۔ بھارتی پنجاب کے شہر کوٹکا پور کی پولیس نے پاکستان سے بھیجے گے دو سیبوں کو حراست میں لے لیا جن پر پاکستان زندہ آباد وربھارت مردہ باد لکھا ہوا تھا ۔ پہلے بھارتی ریاست راجھستان کی فضائی حدود میں پاکستان سے آئے غباروں نے دہشت پھیلادی ، پھر محبت کی علامت کبوتر پر جاسوسی کی دفعہ لگا کر اسے حوالات میں بندکرنے کا کارنامہ بھی بھارتی پولیس نے ہی سرانجام دیا تھا ۔اب پاکستان سے آئے  جاسوس فروٹ بھی گرفتار کر لئے گئے ۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر کوٹکا پور کے جانباز پولیس والوں نے دو عدد دہشت گرد سیب حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ پولیس والوں کو سیبوں کے کریٹ میں دو سیب ایسے ملے جن پر پاکستان زندہ آباد لکھا ہوا تھا اور بھارت مردہ آباد  ، صاحب بہادر نے دونوں دہشت گرد سیبوں کو اپنی میز پر رکھا اور میڈیا کو واقعہ کور کرنے کے لئے بلا لیا جیسے کسی عالمی دہشت گرد یا جاسوس کو پکڑ لیا ہو ۔ یوں لگتا ہے کہ اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے ہوا کا جھونکا بھارت میں داخل ہوگیا تو اس پر بھی دہشت گردی کی دفعہ نہ لگادی جائے کہ پاکستان سے آنے والی ہوا کوئی عام ہوا نہیں بلکہ جاسوس ہوا ہے۔