Thursday, April 25, 2024

بھارتی پنجاب میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

بھارتی پنجاب میں کرفیو نافذ کر دیا گیا
March 23, 2020
چندی گڑھ ( 92 نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ریاست میں کرفیو نافذ کر دیا، خبر ایجنسی کے مطابق  پنجاب کرفیو نافذ کرنیوالی پہلی بھارتی ریاست  بن گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے 74 اضلاع اور 13 ریاستوں میں بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ۔ بھارتی وزیر اعظم نے  عوام سے درخواست کی کہ لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران  ایک ہلاکت اور29 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں مجموعی ہلاکتیں 8اورمتاثرین کی تعداد425ہوگئی۔