Friday, April 19, 2024

بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک

بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک
January 3, 2016
ممبئی (نائنٹی ٹو نیوز) بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے میں ہندوستانی ایئرفورس کے تین اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے۔ بھارتی وزیراعظم نے ائیربیس پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انسانیت کا دشمن قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے کیا گیا۔ بھارتی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ فورسز نے ایئربیس کو سیل کر کے جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور مارے گئے۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ آوروں کے خلاف آپریشن میں مدد کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھی فضائی نگرانی کرتا رہا، حملہ انتہائی منظم تھا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد پٹھان ائیربیس پر موجود ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کو نقصان پہنچانا تھا۔ ادھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیا ہے۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کی وجہ سے دہشت گرد اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔