Thursday, April 25, 2024

بھارتی پنجاب میں پولیس کیساتھ چھیڑ خانی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

بھارتی پنجاب میں پولیس کیساتھ چھیڑ خانی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی
May 2, 2020

جالندھر ( 92 نیوز) بھارتی پنجاب میں پولیس کے ساتھ چھیڑ خانی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی ،  پولیس اہلکار  کارسوار لڑکےکو روکنےکیلئے گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ گیا۔ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی دوڑا دی۔

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کی سڑک پر پولیس اہلکار سپر ہیرو بننے کی کوشش کر بیٹھا ،  کار کو رکنے کا اشارہ کیا ، لڑکےنے گاڑی نہ روکی اور ملکھ راج نامی اے ایس کو بونٹ پر بیٹھا کر سیر کراتا رہا۔

تھوڑے فاصلے پر گاڑی رکی ، پھر پنجاب پولیس تو پنجاب پولیس ہے وہ بھارت کی ہو یا پاکستان کی ، ان کی گرفت میں کوئی آئے اور اسکی خاطر تواضح نہ ہویہ ہونہیں سکتا۔ بھاری پنجاب پولیس نے پہلے لڑکے کو خوب دھویا پھر لڑکے اور اس کے والد پر ارادہ قتل کا مقدمہ دائر کردیا ، ویڈیو سوشل میں پر خوب وائرل ہورہی ہے۔