Monday, September 16, 2024

بھارتی پنجاب میں سالانہ دیہات اولمپکس کا انعقاد

بھارتی پنجاب میں سالانہ دیہات اولمپکس کا انعقاد
February 4, 2018

نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی پنجاب میں سالانہ دیہات اولمپکس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے منفرد کھیلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔
بھارتی پنجاب کے علاقے قلعہ رائے پور میں منعقدہ اس منفرد اولمپکس میں بھارت بھر سے منفرد مہارتوں کے حامل کھلاڑیوں نے چالیس سے زائد مقابلوں میں حصہ لیا ۔
مقابلوں میں تیز رفتار ٹریکٹر ریس ، ہاتھوں سے بڑے ٹائروں کو دوڑانے ، بھاری بھرکم ٹائروں کو اٹھانے کا مقابلہ ، اونٹ رقص ، کتوں کی ریس ، کانوں سے بھاری وزن اٹھانے ، بالوں سے گاڑی کھینچنے ، دانتوں سے اینٹیں اٹھانے ، بوتل پر توازن کا مظاہرہ ، بوڑھوں کی دوڑ اور منفرد پتنگ بازی جیسے منفرد کھیل شامل ہیں ۔
منتظمین کے مطابق دیہات اولمپکس یہاں 1933 سے ہو رہے ہیں اور اس کا مقصد نوجوان نسل کو بھارتی پنجاب کی ثقافت سے روشناس کرانا ہے ۔