Friday, April 19, 2024

بھارتی پنجاب میں حکومتی بحران، وزیراعلیٰ امریندر سنگھ عہدے سے مستعفی

بھارتی پنجاب میں حکومتی بحران، وزیراعلیٰ امریندر سنگھ عہدے سے مستعفی
September 18, 2021 ویب ڈیسک

چندی گڑھ (92 نیوز) بھارتی پنجاب میں حکومتی بحران پر حکمران جماعت کانگریس اختلافات کا شکار ہوگئی۔ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریندر سنگھ نےسونیا گاندھی کو ٹیلی فون کرکے مستعفی ہونے کا بتایا، کانگریس میں اختلا فات پر بولے اپنی تضحیک محسوس کررہا ہوں، اسی لیے عہدہ چھوڑا۔

امریندر سنگھ کے استعفے کے بعد سنیل جھکڑ، صوبائی وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا مضبوط امیدوار ہیں۔