Sunday, September 8, 2024

بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب ،گرفتار نوجوان ضلع گلگام کے گاؤں گھاٹ کا نکلا

بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب ،گرفتار نوجوان ضلع گلگام کے گاؤں گھاٹ کا نکلا
August 8, 2015
سری نگر(92نیوز)بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھل گیا ، سری نگر سے گرفتار نوجوان ضلع گلگام کے گاؤں گھاٹ کا رہنے والا اور بس کنڈکٹر نکلا۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر سری نگر سے گرفتار نوجوان کوپاکستانی قرارد ینے کے جھوٹے بھارتی پراپیگنڈے کا پول کھل گیا ہے  گرفتار نوجوان مقبوضہ کشمیر کا رہائشی نکلا،وہ ضلع گلگام کے گاؤں گھاٹ کا رہنے والا اور بس کنڈکٹر ہے ، اپنے علاقے میں جھلا کے نام سے مشہورنوجوان ذہنی طور پرمعذور ہے، ہر وقت مسکراتا رہتا ہے،مقامی افراد کی جانب سے معلومات سامنے آنے پر اب بھارتی میڈیا کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچتا نظر آتا ہے۔ بھارتی حکومت کی شہ پر بھارتی میڈیا اس نوجوان کو کئی روزسے دوسرا اجمل قصاب بتاتا رہا ہے۔