Saturday, April 20, 2024

بھارتی پائلٹ کو انڈین حکام کی درخواست کے وقت پر ہی حوالے کیا گیا

بھارتی پائلٹ کو انڈین حکام کی درخواست کے وقت پر ہی حوالے کیا گیا
March 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی پائلٹ سے متعلق  بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، پاکستان نے گرفتارپائلٹ کو بھارتی حکام کی درخواست میں کہے گئے وقت پر حوالے کیا۔ سوجوتے اور سو پیاز  کھانے کے باجود بھارتی میڈیا  کو عقل نہ آئی ، انتہا پسندمودی سرکار کا ترجمان انتہا پسند انڈین میڈیا سچ بولنے سےعاری بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی  پر بھی منفی پراپیگنڈا جاری ہے ۔ پاکستان نے بھارتی حکام کی درخواست میں کہے گئے وقت پر بھارتی پائلٹ کو حوالے کیا،مگرابھی نندن کی حوالگی  میں بھی سازشی  بھارتی میڈیا  سازش کرنے میں مصروف ہے۔پائلٹ کی حوالگی میں  تاخیرکے نام پر جھوٹ کا منجن بیچا جارہا ہے۔ پوری دنیا پاکستان کے جذبہ خیر سگالی اور وزیراعظم عمران خان کے دانشمندانہ فیصلے  کو سراہ رہی ہے ، مگر  تعصب اور مسلم دشمنی میں اندھا  بھارتی میڈیا   آگ لگانے پر تلا ہوا ہے۔ ایک طرف بھارتی میڈیا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کونام نہاد بہادری کے میڈلز دیتا ہلکان ہوتا رہا تو دوسری طرف  بھارتی حکام نےواہگہ سرحد پرپائلٹ کا کوئی پرجوش استقبال نہ کیا۔ ونگ کمانڈر ہونے کے باوجود کسی اہلکار نے ابھی نندن کو سلیوٹ نہ کیا، بھارتی اہلکاروں کا اپنے پائلٹ کے ساتھ ایسا برتاؤ تھا جیسے کسی بڑے قیدی کو لے جارہے ہوں۔