Friday, April 26, 2024

بھارتی پائلٹ چھوڑ کر غلطی نہیں کی ، پھر پکڑ لیں گے ، شیخ رشید

بھارتی پائلٹ چھوڑ کر غلطی نہیں کی ، پھر پکڑ لیں گے ، شیخ رشید
March 2, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے  شیخ رشید  نے کہا کہ بھارتی پائلٹ چھوڑ کر پاکستان نے ہر گز غلطی نہیں کی ، پھر پکڑ لیں گے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خوبصورت اسٹروک کھیلا ہے ، بھارت سے جب بھی جنگ ہو گی آخری ہو گی  اور ہم بھارت کی چتا جلا دیں گے ۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے ، بھارت کا ایک بھی چپہ  ہمارے میزائل کی رینج سے باہر نہیں ۔ وزیرریلوے  نے پاکستانی میڈیا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نہیں لڑنا چاہتی تھی، ان کے ٹی وی اینکر لڑ رہے تھے، بھارت کے 400چینل مل کر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے۔