Wednesday, April 24, 2024

بھارتی ٹیم کے فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے کیخلاف پی سی بی کاآئی سی سی کو خط

بھارتی ٹیم کے فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے کیخلاف پی سی بی کاآئی سی سی کو خط
March 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے کےمعاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو  خط لکھ دیا۔ پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے جانے والے خط میں  کہا گیا کہ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف فوجی ٹوپیاں  پہن کر میچ کیوں کھیلا، بھارٹی ٹیم  کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی حرکات پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے،آئی سی سی سے  بھارت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف رانچی میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں  فوجی ٹوپیاں پہنی تھیں، جس کا مقصد پلواما حملے میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی بتایا گیا تھا۔ وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی  بھارتی ٹیم کی اس حرکت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے  اسے جینٹل مین گیم کو سیاست کی نذر کرنے کی سازش قرار دیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا