Wednesday, April 24, 2024

بھارتی ویب سائٹ نےکلبھوشن سے متعلق خبر ہٹا دی،صحافی بھی لاپتہ

بھارتی ویب سائٹ نےکلبھوشن سے متعلق خبر ہٹا دی،صحافی بھی لاپتہ
January 6, 2018

نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی ویب سائٹ نے دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے متعلق سنسنی خیز خبر ہٹا دی۔خبر دینے والا صحافی بھی لا پتہ ہو گیا ۔ خبر کے مطابق را کے دو سابق سربراہان نے کلبھوشن کے انڈر کور ایجنٹ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
بھارت پھر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔ ویب سائٹ نے دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے متعلق خصوصی رپورٹ دو گھنٹے بعد ہی ہٹا دی۔ خبر دینے والا صحافی بھی لاپتہ ہو گیا ۔ چندن نندی کو آخری مرتبہ دہلی کی خان مارکیٹ میں دیکھا گیا ۔
کوئنٹ نامی ویب سائٹ نے کہا کہ رپورٹ کے حقائق کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
ویب سائٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دو سابق سربراہان کے حوالے سے خبر دی تھی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ کلبھوشن یادیو انڈر کور ایجنٹ تھا۔
رپورٹ کے مطابق کلبھوشن کو پاکستان کیخلاف بنائے جانے والے ڈیسک پر کام کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری نے بھرتی کیا۔
دونوں سابق سربراہان نے کلبھوشن کی بھرتی کی مخالفت کی تھی کیونکہ وہ جاسوس بننے کے قابل نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد را کے سابق سربراہ نے اُس کے والدین کو کہا تھا کہ وہ کسی سے بھی کلبھوشن کے جاسوس ہونے کی بات نہ کریں۔
کلبھوشن یادیو کئی مرتبہ اپنے جاسوس ہونے کا اعتراف کر چکا ہے لیکن مودی سرکار مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے انکاری ہے۔