Sunday, September 8, 2024

بھارتی وکیل نے اسد الدین اویسی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی

بھارتی وکیل نے اسد الدین اویسی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی
July 4, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت  کے ایک وکیل نےداعش سے تعلق کے شبہ میں گرفتار پانچ مسلم نوجوانوں کی قانونی معاونت کے بیان پرلوک سبھا کے رکن اسدالدین   اویسی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ہے بی جے پی اور جنتا دل یونائٹڈ نے  اسدالرحمٰن اویسی کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق حیدر آباد دکن  سےلوک سبھا کے رکن مولانا اسدالدین اویسی نے  داعش سے تعلق کے شبہ میں گرفتار مسلم نوجوانوں کی قانونی امداد  کا اعلان کیا تو  ایک بھارتی  وکیل نے حیدر  آباد کے سرور نگر پولیس  اسٹیشن کو مولانا اویسی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی۔ درخواست میں کہا  گیا ہے  کہ رکن اسمبلی کا  بیان شدت پسندوں کی حوصلہ افزائی اور ملک سے غداری کے مترادف ہے  پولیس حکام نے  مولانا اویسی کے خلاف درخواست ملنے  کی  تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ  رکن پارلیمنٹ کیخلاف مقدمہ درج   نہیں ہوا اس  سلسلے میں   قانونی مشاورت  کی جاری ہے۔  تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے رکن    ٹی راجہ سنگھ اور جنتادل یونائٹڈ کے ترجمان نے مولانا اسدالدین اویسی  کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے  دوسری جانب  مولانااویسی  کاکہنا ہے کہ معاملے کو غیر  ضرور ی طور پر  طول دیا جارہا ہے۔