Saturday, April 27, 2024

بھارتی وکلاء کا 32 رکنی وفد وہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا

بھارتی وکلاء کا 32 رکنی وفد وہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا
January 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بھارتی وکلاء کا 32 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا ، وفد پنجاب بار کونسل کی  دعوت پر پاکستان آیا۔ واہگہ بارڈر پر بیرسٹر شہریار ریاض ، ایڈووکیٹ عبداللطیف  ہنجرا سمیت  وکلاء رہنماؤں نے  مہمان وفد کا استقبال کیا ،میزبان وکلاء کی جانب سے مہمان وفد کو گلدستے بھی پیش کئے گئے ۔ بھارت سے آنے والے وفد میں مختلف بارز کے عہدیدار بھی شامل ہیں ۔32 رکنی  مہمان وفد  5روز تک  لاہور میں  بار کونسل  کی تقریبات  میں شرکت کریگا۔