Tuesday, April 23, 2024

بھارتی وزیرخارجہ کا ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ کا معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف

بھارتی وزیرخارجہ کا ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ کا معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف
July 19, 2021

نئی دہلی / اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی وزیرخارجہجے شنکر نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ کا معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف کرلیا۔

پاکستان نے بھارت کے منفی کردار کا معاملہ ایف اے ٹی ایف کے صدر کے سامنے اٹھانے پر غور شروع کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارتی وزیرخارجہ کے بیان نے مودی سرکار کے چہرے کو بے نقاب کیا، بھارت نے ایف اے ٹی ایف اہداف پر پاکستانی پیش رفت پرشکوک وشبہات پیدا کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کردی ہے کہ، بھارت ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی معاملہ سیاسی بنا کر خراب کررہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق ہماری پیشرفت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ہم جلد ہی اپنے دونوں ایکشن پلان مکمل کر لیں گے۔