Friday, April 19, 2024

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے رواں ہفتے جموں کشمیرآل پارٹی اجلاس طلب کرلیا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے رواں ہفتے جموں کشمیرآل پارٹی اجلاس طلب کرلیا
June 19, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے رواں ہفتے جموں کشمیرآل پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔

کیا مودی سرکار نے ہار مان لی ؟،کیا غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال ہو رہا ہے؟۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے رواں ہفتے جموں کشمیرآل پارٹی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس 24 جون کو ہوگا۔

اجلاس میں شرکت کیلئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی دعوت نامہ مل گیا۔ محبوبہ مفتی کی جماعت نے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس بلالیا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے مقبوضہ کشمیرکی 9 نمایاں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل پارٹی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی پرانی حیثیت کی بحالی پر غور ہو سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا کشمیر کے حوالے سے یہ پہلا اجلاس ہے، مودی سرکار کے اس اقدام کا مقصد جموں وکشمیر میں آئندہ انتخابات کی تیاری کرنا ہے۔