Saturday, April 20, 2024

بھارتی وزیراعظم مودی کے امریکا پہنچتے ہی بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع

بھارتی وزیراعظم مودی کے امریکا پہنچتے ہی بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع
September 25, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے امریکا پہنچتے ہی بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر مودی مخالف نعرے گونجتے رہے۔

اقلیتوں پر زندگی اجیرن کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا امریکا میں مظاہروں سے استقبال کیا۔ سکھوں اور کشمیریوں نے مودی کی آمد پر وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ فضا مودی مخالف نعروں سے گونجتی رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا، اقلیتوں پر ظلم ڈھانے والے مودی کا دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر پیچھا کریں گے۔

امریکی صدرجوبائیڈن اور نائب صدرکمیلاہیرس سے ملاقات کے دوران مودی کو اس وقت خاصی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت پرسوال اٹھایا۔ مودی چپ چاپ سنتے رہے۔

نریندر مودی امریکی صدر کے آخری نام کولےکرانہیں بھارتی ثابت کرتے رہے۔ نائب صدر کمیلاہیرس سے ملاقات میں بھی نریندرمودی کو بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے حوالے سے سخت الفاظ سننا پڑے۔

مودی کے تین روزہ دورہ واشنگٹن میں ایک طرف سکھ اور کشمیری کمیونٹی کا احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب امریکی میڈیا میں ماضی میں ان پر امریکا آمد پرپابندی کا بھی چرچا جاری ہے۔