Thursday, April 25, 2024

بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پاکستانی ہم منصبوں کو جوابی خط، مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پاکستانی ہم منصبوں کو جوابی خط، مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی
June 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ، بھارت ہٹ دھرمی ترک کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ بھارتی وزیراعظم ‏اور وزیرخارجہ نے پاکستانی ہم منصبوں کو جوابی خط لکھ ڈالے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ‏جامع اور ازسرنو مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرلیا۔ پاکستان کی خطے میں قیام امن کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ہٹ دھرم بھارت کی ہندو انتہاپسند حکومت بھی مذاکرات کی پیش کش  قبول کرنے کی مجبور ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بھارتی ہم ‏منصبوں کوخطوط کے ذریعےکشمیراوردہشت گردی سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کی ‏تھی۔ https://www.youtube.com/watch?v=eHC8Pe2PxB4 ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ  محمود قریشی کو جوابی خط موصول ہو گئے ۔ بھارتی قیادت  نے جامع اور ازسرنو مذاکرات کے حوالے سے مثبت جواب دیاہے، خطوط میں کہا گیا ہےکہ بھارت خطے کےتمام ممالک کےساتھ اچھےتعلقات کا خواہاں ہے۔ بھارت خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے۔ خط میں پاکستان کےامن کے جذبے کو بھی سراہا گیا ہے، خط کے متن کے مطابق بھارت چاہتا ‏ہےکہ مذاکرات میں دہشت گردی کے معاملے پرخصوصی توجہ ہو۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ ‏محمود قریشی جلد اپنے بھارتی ہم منصبوں کے خطوط کا جواب دیں گے۔