Thursday, April 25, 2024

بھارتی وزیر کے پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھا یا جائے : قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور

بھارتی وزیر کے پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھا یا جائے : قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور
June 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین اویس لغاری نے کہا ہے کہ راء پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہےبھارتی وزیر کے پاکستان میں دہشتگردی کرنے کے متعلق بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جائے۔ اویس لغاری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی پاکستان میں  دہشتگردی ثابت ہوچکی ہے۔ حکومت اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے،اگر اس طرح کا بیان پاکستان کے کسی وزیر نے دیا ہوتا تو بین الاقوامی سطح پر بڑا ایشو بن چکا ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں،پشاور واقعہ کے بعد پہلی مرتبہ پاک افغان خفیہ ایجنسیوں نے  ملکر تحقیقات کیں اور تمام مجرموں کو بے نقاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں افغانستان جن طالبان رہنماؤں کا مطالبہ کرتا ہے اگر وہ پاکستان کے پاس ہوں تو انھیں افغانستان کے حوالے کردینا چاہیے۔ پاک امریکہ تعلقات کے متعلق اویس لغاری کا کہنا تھا کہ امریکہ دو طرفہ تعلقات میں بھارت کے حوالے سے کوئی بات بھی نہیں سننا چاہتا،امریکہ کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور میزائل پروگرام کے متعلق فکر لاحق ہے جو بے بنیاد  ہے ۔