بھارتی وزیر خزانہ کی تقریر پر بی جے پی ایم پیز سوتے رہے
نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں سیاستدانوں کے انداز ہی نرالے ہیں، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی بھارتی معیشت کی حالت پر تقریر پر بی جے پی ایم پیز سوتے رہے۔
بھارتی وزراء کے بار بار سونے کے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ اس دوران بار بار اپنے ساتھیوں کو جگانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے۔
نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارتی معیشیت کافی بری حالت میں پہنچ چکی ہے اور اس پر بی جے پی کے ایم پیز کا رویہ غریب بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔