Friday, May 10, 2024

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دراندازی الزامات بے بنیاد، گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دراندازی الزامات بے بنیاد، گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ
May 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دراندازی کے الزامات مسترد کردیئے، پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے جے شنکر کے الزامات بے بنیاد، گمراہ کن ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ، کشمیریوں پر بھارتی بربریت سے عالمی و علاقائی امن خطرے میں ہے۔ کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف تحریک مقامی ہے۔

پاکستان کے مطابق، بھارت نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حل سے انکار کیا، ہندوستان نے ازخود عالمی برادری، کشمیریوں سے تنازع حل کرنے کے وعدے کیے۔ پاکستان 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی، یکطرفہ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قانون، امن کے خلاف تھے۔

ترجمان نے کہا، بھارت، مقبوضہ خطے میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ رائے شماری کرائے، ہندوستان کے اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد تک مقامی تحریک جاری رہ سکتی ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے مابین مسئلہ کشمیر 1947ء سے بنیادی تصفیہ طلب تنازع ہے۔ تنازع کشمیر بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق جلد حل کا متقاضی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پر بے بنیاد الزامات تھونپنے کے بجائے بھارت ہوش کے ناخن لے، بھارت تنازع کشمیر، دیگر مسائل کے حل کیلئے موذوں، بامعنی، نتیجہ خیز ماحول پیدا کرے۔