Friday, April 26, 2024

بھارتی وزیر برائے آبی ذخائر کا پاکستان کا پانی روکنے کا اعلان

بھارتی وزیر برائے آبی ذخائر کا پاکستان کا پانی روکنے کا اعلان
February 21, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت آبی دہشت گردی پر اتر آیا۔ بھارتی وزیر برائے آبی ذخائر نے پاکستان کا پانی روکنے کا اعلان کر دیا۔ پلوامہ واقعے کے بعد مودی سرکار پاکستان دشمنی میں اندھی ہو گئی ۔ پہلے ثقافت پر حملہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگائی پھر موسٹ فیورڈ نیشن کا درجہ واپس لیا اور اب آبی دہشتگردی شروع کر دی ۔  نیتن گڈکری نے منطق اختیار کی کہ ان کے 3 دریاؤں کا پانی پاکستان جارہا ہے جن کا رخ اب دریائے جمنا کی طرف موڑنے کیلئے3  منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ بھارت کی جانب سے پانی کو پاکستان کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے ۔ دو ہزار سولہ میں اڑی حملے کے بعد بھی مودی نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت مذاکرات معطل کردیے تھے۔