Wednesday, April 24, 2024

بھارتی وزیر اعظم کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس پر ہرزہ سرائی

بھارتی وزیر اعظم کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس پر ہرزہ سرائی
April 19, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرضی سرجیکل سٹرائیک کا وہی پرانا ڈھول پیٹنا شروع کر دیا۔ بھارت کی بات نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سرجیکل سٹرائیک کے بارے میں  پاکستانی حکومت کوصبح گیارہ بجے فون کیا لیکن انہوں نے ریسیو نہیں کیا۔ تھوڑی دیر بعد انہیں دوبارہ فون کر کے سرجیکل سٹرائیک کے بارے میں بتایا جس کے بعد بھارتی میڈیا کو آگاہ کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے اس دعویٰ کے پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ جب  ننھی کلی آصفہ بانو سے زیادتی اور قتل کی لرزہ خیز واقعے کی بات آئی تو مودی جی  نے مجرمان کیخلاف سخت زبان استعمال کرنا بھی گوارہ نہ کیا۔ کہنے لگے کہ  واقعہ افسوس ناک  ہے اوراس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔