Sunday, May 19, 2024

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا
May 31, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ راج ناتھ سنگھ کو وزیر دفاع اور ایس جے شنکر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ نئی کابینہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر امیت شاہ کو بھارتی وزیر داخلہ مقر کیا گیا ہے۔ سابق وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کو خواتین، بچوں اور ٹیکسٹائل کی وزارت دی گئی ہے۔ اسی طرح سابق وزیر دفاع نرملا سیتھا رمن کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا  گیا ہے ۔ نئی کابینہ میں سشما سوراج اور ارون جیٹلی شامل نہیں۔