Saturday, April 27, 2024

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں احتجاج

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں احتجاج
May 20, 2018
سرینگر (92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ سرینگر میں انٹرنیٹ سروس اور تدریسی عمل معطل رہا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا۔ پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جبکہ کئی گھروں میں احتجاجاً سیاہ پرچم بلند کیے گئے ۔ کٹھ پتلی حکومت نے سرینگر کے لال چوک پر احتجاج ناکام بنانے کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل اور حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا۔ مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ۔ اس موقع پر کشمیریوں نے مودی کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔