Wednesday, April 24, 2024

بھارتی وزرا کے بیان نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے:ترجمان دفترخارجہ

بھارتی وزرا کے بیان نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے:ترجمان دفترخارجہ
May 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزرا کے بيانات نے يہ ثابت کيا ہے کہ پاکستان ميں ہونے والی دہشتگردی ميں بھارت ملوث ہے، پاکستان قومی مفادات اورقومی سلامتی کے تحفظ کے ليے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خليل اللہ نے ہفتہ واربريفنگ ميں مختلف سوالوں کے جواب ديتے ہوئے بتايا کہ بھارتي وزرا کے بيانات کا حکومت پاکستان نے سخت نوٹس ليا ہے، بھارتي وزرا کے بيانات نے پاکستان کے موقف کي تائيد کي ہے کہ پاکستان ميں ہونے والي دہشتگردي ميں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسايہ ممالک کے ساتھ پرامن اوربہترتعلقات چاہتا ہے، ليکن قومي مفادات اورقومي سلامتي پرسمجھوتہ نہيں ہوگا۔ ترجمان دفترخارجہ نے ايگزيکٹ کمپني کے معاملے پرسوال کے جواب ميں کہا کہ وزارت داخلہ کي درخواست پرتحقيقات ميں مدد کےليے ضروري اقدامات کررہے ہيں، تاہم دفترخارجہ ازخود کوئی تحقیقات کررہا ہے اورنہ ہی  کوئي بيرون ملک سے شکايت بھجوائي گئي ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرين کي واپسی کے سلسلے  میں کوئي نيا معاہدہ نہيں ہوا، پاکستان، افغانستان اوريواين ايچ سی آرمشترکہ طورپرافغان مہاجرين کي واپسي کے ليے اقدامات کررہےہيں، رواں سال اکتيس دسمبرتک تمام افغان مہاجرين کو واپس بھجواياجائے گا۔ بنگلاديش ميں گرفتارپاکستانی انجيئرخالدمحمود کےحوالے سے ترجمان نے بتايا کہ بنگلاديشں ميں پاکستاني ہائي کمشنرنے اس معاملے پربنگلاديش کے وزيرخارجہ سے ملاقات کی ہےاوران کی رہائی کا مطالبہ کيا ہے۔ دفترخارجہ نے خالد محمود کا تعلق خفيہ ادارے سے ہونے کے بنگلاديشی الزام کوبھي مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خالد محمود گزشتہ پندرہ سالوں سے انجينئرنگ کے پيشے سے وابستہ ہيں۔