Friday, April 26, 2024

اوڑی حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی ، پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کردیئے

اوڑی حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی ، پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کردیئے
September 21, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بھارت نے اوڑی حملے پرپاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کوطلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا پاکستان نے بھارتی الزامات کومستردکرتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ بندکرنے کامطالبہ کردیاہے ۔ پاکستانی ہائی کمشنرکاکہناہے کہ بھارت الزام تراشیوں کی بجائے اوڑی حملے سے متعلق ثبوت فراہم کرے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے بھارت کوکھری کھری سنادیں پاکستانی ہائی کمشنر کاکہناہے کہ اوڑی حملے پرثبوت فراہم کرنے سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان پرالزامات لگادئیے۔ ایک توچوری اوپرسے سینہ زوری بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کوطلب کیا اوراوڑی حملے پراحتجاجی مراسلہ دیا تو پاکستانی ہائی کمشنرنے بھارت کوکراراجواب دیتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ حملے سے پاکستان کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارت ڈرامے بازی بند کرے اور مسائل کے حل کی طرف آئے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی موقف کوسختی سے مستردکرتاہے۔ عبدالباسط کاکہناتھاکہ بھارت حقائق کاسامناکرنے کی بجائے سچائی سے بھاگ رہاہے انہوں نے بھارت سے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ بھی بندکرنے کامطالبہ کیا۔