Friday, April 26, 2024

بھارتی وزارت خارجہ نے طیارے گرنے ، پائلٹ لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی

بھارتی وزارت خارجہ نے طیارے گرنے ، پائلٹ لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی
February 27, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے طیارہ گرنے اور پائلٹ لا پتہ ہونے کی تصدیق کر دی ۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے  تصدیق کی کہ ایل او سی پر  بھارت کی پاکستانی شاہینوں سے جھڑپ ہوئی تھی  جس میں ایک طیارہ گرا اور پائلٹ لاپتہ ہو گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے محض ایک منٹ کی  پریس بریفنگ دی گئی جس میں طیارہ گرنے اور پائلٹ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے صحافیوں  کے سوالات کے جوابات بھی نہیں دیے گئے ۔