Thursday, April 25, 2024

بھارتی نژادبرطانوی رکن پارلیمنٹ  کیتھ واز کے جنسی سکینڈل کاانکشاف

بھارتی نژادبرطانوی رکن پارلیمنٹ  کیتھ واز کے جنسی سکینڈل کاانکشاف
September 4, 2016
لندن(92نیوز)ایک اوربھارتی کے کرتوت سامنے آگئےبھارتی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ  کیتھ وازپرجنسی سکینڈل کاالزام ہے برطانوی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ وازہم جنس پرستی میں ملوث ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ایک اوربھارتی شہری کاجنسی اسکینڈل سامنے آگیا بھارتی نژادبرطانوی رکن پارلیمنٹ کیتھ واز کے جنسی اسکینڈل  کا انکشاف ہوا ہے۔ واز انیس سوستاسی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیں اورہوم افئیرزکمیٹی کےچئیرمین بھی ہیں  تاہم برطانوی اخبارسنڈے مررنے دعویٰ کیاہے کہ اسکینڈل سامنے آنے کےبعد بھارتی نژادبرطانوی رکن پارلیمنٹ نے عہدے سے علیحدگی اختیارکرلی ہے ۔ کیتھ پرہم جنس پرستی کاالزام ہےجبکہ کیتھ نے الزام کی تصدیق یاتردیدکرنے کی بجائے وکلاسے مشاورت شروع کردی ہے۔ برطانوی اخبار  کے مطابق کیتھ واز شادی شدہ اوردوبچوں کا باپ ہے۔