Sunday, September 8, 2024

بھارتی نوجوان پر قسمت کی دیوی مہربان، تین دن میں کروڑ پتی

بھارتی نوجوان پر قسمت کی دیوی مہربان، تین دن میں کروڑ پتی
March 11, 2016
کیرالا (ویب ڈیسک) بھارتی نوجوان پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی۔ مغربی بنگال سے کیرالا آنے والے نوجوان نے پہلے دن کی مزدوری پچاس روپے سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور تین دن بعد کروڑ پتی بن گیا۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال سے محنت مزدوری کرنے کے لیے کیرالا کے شہر کوجھیکوڑ آنے والے 22 سال کے مفیظ الرحمان شیخ کی تو جیسے قسمت ہی کھل گئی۔ کیرالا ایسا راس آیا کہ پہلے دن کی مزدوری کے پیسوں سے سرکاری لاٹری کرونیا کا ٹکٹ خریدا اور ایک کروڑ روپے کا انعام جیت لیا۔ ادھر لاٹری لگی ادھر مفیظ الرحمان تھانے پہنچ گیا اور اپنے لیے سکیورٹی مانگ لی۔ نوجوان نے دو دن تھانے میں ہی گزارے۔ مفیظ الرحمان کو رحم دلی کا صلہ ملا کیونکہ اس نے ایک معذور شخص کی مدد کے لیے لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔ مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کا رہائشی مفیظ الرحمان شیخ اب اپنے گھر جانے کی تیاریوں میں ہے جہاں اس کے اہلخانہ ایک بڑی دعوت کے اہتمام میں مصروف ہیں۔