Wednesday, April 24, 2024

بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کے پول خود بھارتی ہی کھولنے لگے

بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کے پول خود بھارتی ہی کھولنے لگے
March 1, 2019
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کے پول خود بھارتی ہی کھولنے لگے۔ پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا۔ بھارتی فوجی افسران کا سرعام جھوٹ پکڑا گیا۔ بھارتی ایئر وائس مارشل نے پاکستانی ایف سولہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ کوئی ثبوت نہ ملا تو کسی نام نہاد میزائل کے ٹکڑے دکھا دیے۔ بھارتی ائیر وائس مارشل کے مطابق یہ میزائل صرف اور صرف ایف 16 میں استعمال ہوتا ہے مگر حقیقت کچھ اور نکلی۔ بھارت کے ائیر وائس مارشل نے جس میزائل کا ٹکڑا صحافیوں کو دکھایا اس پر FA8675-05-C-0070درج ہے جو امریکا کا مخصوص سیریز نمبر ہے۔ یہ اسلحہ دو ہزار نو میں تائیوان کو تئیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ سب سچ سامنے لے آئی۔ اسلحے کی فروخت کی دستاویز نے بھارتی سازش بے نقاب کردی۔ پاکستان کے خلاف حسب روایت انھیں پھر سے منہ کی کھانی پڑ گئی۔