Friday, March 29, 2024

بھارتی میڈیا کی فتنہ انگیز رپورٹنگ پر بھارتی تجزیہ کاربھی بول اٹھے

بھارتی میڈیا کی فتنہ انگیز رپورٹنگ پر بھارتی تجزیہ کاربھی بول اٹھے
March 2, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی میڈیا کی فتنہ انگیز رپورٹنگ پر بھارتی ٹیلی وژن چینل میں بیٹھےمہمان بھی بول اٹھےاور کہا کہ بھارتی میڈیا بات کا بتنگڑ بناکر پیش کرتاہے، یہ لوگوں کی سوچ خراب کررہا ہے ،دو ماہ کیلئے اسے دیکھنا چھوڑ دو۔ پاک بھارت کشیدگی پر بھارتی میڈیا کی غیرذمہ دارانہ اور فتنہ انگیزرپورٹنگ پر بھارت کےاندرسے ہی آوازیں اٹھناشروع ہوگئیں۔ بھارتی ٹیلی وژن پروگرام میں بیٹھے مہمانوں نے ہی بھارتی میڈیاکی جھوٹی رپورٹنگ کا پول کھول دیا۔ بھارتی میڈیا بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان نے اینکر کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ نےاپنی عوام کو حقائق نہیں بتائے،  بس اسکرین پر بیٹھ کر چیخ و پکارکررہےہیں۔ تجزیہ کاروں کے آئینہ دکھانے پر ٹی وی اینکر برامان گئی اور کہا کہ کس مبالغےکی بات کررہےہیں جس پر  مہمان نے بھی فوری دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی میڈیا کی غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ میں تمام حدود پارکرنےکی بات کررہے ہیں ۔ اسی پروگرام میں بیٹھے ایک اور تجزیہ کار نے کہا بھارتی چینل جھوٹی خبریں پھیلا رہےہیں، اپنی رپورٹنگ پر بھارتی میڈیاکوشرم آنی چاہیے، ایسے چینلز کو بند ہوجانےکی ضرورت ہے۔ ادھر بھارت کے اپنے ہی ٹی وی  اینکر روِش کمارنے بھارتی میڈیا کا پول کھول ڈالا  اور  مشورہ دیا کہ بھارتی عوام دو ماہ تک ٹی وی چینل نہ دیکھیں ۔ اینکر روِش کمارکاکہنا تھا کہ بھارتی میڈیا بھارت کے ایک طاقتور سیاستدان کا جوتا بن کررہ گیا ہے ،اگرجمہوریت بچانی ہےتو ٹی وی دیکھنا بند کرنا ہوگا۔