Thursday, April 25, 2024

بھارتی میڈیا کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے جواب میں آئی ایس پی آر کا ردعمل

بھارتی میڈیا کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے جواب میں آئی ایس پی آر کا ردعمل
November 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا کا صرف گوپال چاولہ کے ساتھ آرمی چیف کا مصافحہ دکھانا تنگ نظری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سکھ مہمانوں سے ملاقات اور مصافحہ کرنا بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھایا۔۔۔مسلسل کئی گھنٹوں سے سکھ رہنما گوپال چاولہ کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصویر چلاچلا کر ہلکان ہورہاہے دوسری جانب آئی ایس پی آر نے واضح کیا آرمی چیف نے بغیر کسی فرق کے سب سے مصافحہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے جواب میں آئی ایس پی آر کی ٹویٹ آئی جس میں واضح کہا گیا کہ آرمی چف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کرتارپور راہدراری تقریب میں شرکت کی،جس میں انہوں نے تقریب کے تمام شرکا سے بلا تفریق مصافحہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف تقریب میں شناخت سے قطع نظر ہوکر تمام مہمانوں سے ملے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں امن کی جانب یہ ایک بڑا قدم ہے۔ انڈین میڈیا کا صرف گوپال چاولہ کے ساتھ آرمی چیف کا مصافحہ دکھانا تنگ نظری کام منہ بولتا ثبوت ہے۔گوپال چاولہ نے بھارتی چینل پر بیٹھ کر بھارتی میڈیا کوآئینہ دکھایا۔ دوسری جانب گوپال چاولہ نےپاکستان کے آرمی چیف کے حوالے سے بات کرکے بھارتی میڈیا کے تن بدن میں آگ لگا دی۔ یہی نہیں سکھ رہنما نے بھارتی میڈیا کو ان کے منہ پر ہی منفی میڈیا قرار دیا جو نفرت کا پرچار کرتا ہے۔ اتنا کچھ ہونے کے باوجود بھارتی میڈیا اپنی ہٹ دھرمی پر ابھی تک قائم ہے۔بات پاکستان کی ہو اور بھارتی میڈیا مثبت کوریج دئیے یہ بات سورج کے مغرب سے نکلنے کے مترادف ہے۔