Saturday, May 4, 2024

بھارتی میڈیا نے پاکستانی ایئرفورس کی مشقوں کو اپنا حملہ قرار دے دیا

بھارتی میڈیا نے پاکستانی ایئرفورس کی مشقوں کو اپنا حملہ قرار دے دیا
February 26, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی ایئرفورس کی مشقوں کو اپنا حملہ قرار دے دیا۔ بھارتی فضائیہ تو ایک ڈھنگ کا ایئر شو بھی منعقد نہ کراسکتی۔ بنگلور میں میلہ سجنے سے قبل ہی حادثات کا سلسلہ شروع ہوا۔ پہلے کرتب دکھاتے طیارے ٹکرائے جس میں ایک پائلٹ جان کی بازی ہارا۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میراج ٹو تھاؤزینڈ تھے۔ یہ وہی طیارے ہیں جنہیں حملے میں استعمال کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ ایئر شو میں دوسرا بڑا حادثہ پارکنگ میں بم گرنے سے پیش آیا جس میں تین سو سے زائد گاڑیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ انتظامیہ نے اس کے بعد ایئر شو کو منسوخ کرنے ہی میں بھلائی جانی۔ ادھر بھارتی میڈیا پر دکھائی جانے والی سرجیکل اسٹرائیک ٹو کی ویڈیو بھی جعلی نکلی۔ یہ ویڈیو یوٹیوب پر تئیس ستمبر دو ہزار سولہ کو شیئر ہوئی جو بھارت کی نہیں بلکہ پاکستان کے شاہینوں کی ہے جس میں وہ رات کو مشقیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔