Wednesday, May 15, 2024

بھارتی میڈیا نے محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر جانے والوں کو جہادی قرار دیدیا

بھارتی میڈیا نے محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر جانے والوں کو جہادی قرار دیدیا
September 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی میڈیا  بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ، پاکستان دشمنی میں  محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پرجانے والوں کو جہادی قرار دے دیا ۔ پولیس اہلکاروں کی محرم الحرام کی ڈیوٹی پر روانہ ہونے کی ویڈیو پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچا دیا ،  بھارتی چینل  پاکستانی نوجوانوں کے ایل او سی پر پہنچنے کا پراپیگنڈا کرتا رہا ۔ جو بھارتی میڈیا بتا رہا ہے،حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے  ، اصل میں اس فوٹیج میں نظر آنے والے یہ جوان پولیس ٹریننگ ہنگو میں زیر تربیت اہلکار ہیں  جو محرم الحرام کی سکیورٹی کے دوران ڈیوٹی کیلئے روانہ ہو رہے  ہیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس ان اہلکاروں  کی یہ فوٹیج پولیس ٹریننگ کالج کے ایک ٹرینی نے سوشل میڈیا پر ڈال دی ، بھارتی میڈیا نے یہ فوٹیج سوشل میڈیا سے اٹھا کر واویلا شروع کردیا۔