Friday, March 29, 2024

بھارتی میڈیا نے غیر ملکیوں کے ساتھ ہونے والے تشدد کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی میڈیا نے غیر ملکیوں کے ساتھ ہونے والے تشدد کا بھانڈا پھوڑ دیا
May 30, 2016
نئی دہلی ل(ویب ڈیسک)بھارت میں غیرملکیوں کو تحفظ حاصل نہیں،بھارتی میڈیا نے بھارت میں غیرملکیوں کے ساتھ ہونے والے تشدد کا بھانڈا پھوڑدیا،خبرمنظر عام پر آنے کے بعد وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی بھی بند آنکھ کھل گئی۔ تفصیلات کےمطابق کبھی سیاحوں پر حملہ تو کبھی مستقل رہائش پذیر غیرملکیوں پر ظلم،بھارت میں سب اچھے کا پول اسکے اپنے ہی میڈیا نے دنیا کے سامنے رکھ دیا،چندروز قبل افریقن نوجوان کو دہلی میں حملہ کرکے قتل کردیا گیا اور اب تازہ واقعے میں افریقن جوڑے پر انتہاپسندوں کے گروپ نے دھاوا بول دیا،تشدد کیا اور کہا واپس اپنے ملک چلے جاؤ۔ افریقن جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ تین سال سے دہلی میں رہ رہے ہیں ،پولیس تحفظ دے ،بھارت میں غیرملکیوں کے لیے زمین تنگ پڑنے لگی ،غیرملکیوں کے ساتھ تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں آدھے گھنٹے میں چار واقعات رپورٹ ہوئے جن میں افریقن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خواتین کیساتھ زیادتی کا معا ملہ ہو یا اقلیتوں کیساتھ ظلم و ستم   نام نہاد جمہوریت بھارت میں انسانیت کی تذلیل کے واقعات عام ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جگ ہنسائی کے بعد وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے اور دہلی کے لیفٹینٹ گورنر کو واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔