Monday, September 16, 2024

بھارتی میڈیا عمران خان کی ممکنہ فتح پر آپے سے باہر

بھارتی میڈیا عمران خان کی ممکنہ فتح پر آپے سے باہر
July 26, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) تحریک انصاف کی ممکنہ برتری پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔ بھارتی میڈیا عمران خان کی ممکنہ فتح پر آپے سے باہر ہو گئی۔ کئی روز سے بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار آج اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے۔ جھوٹ اور فریب میں اپنی مثال آپ بھارتی میڈیا میں صف ماتم بِچھ چکا ہے جس کیوجہ صرف ایک ہے، پاکستان تحریک انصاف عمران کی جیت ۔ اور جب بات ہو پاکستا ن کی تو میڈیا کم اور سرکس زیادہ دِکھنے والا نام نہاد بھارتی میڈیا  ہے سے پھرے پاگلوں کی طرح شوقر مچانے لگ جاتا ہے۔ اب ٹائمز ناؤ کے اس  نیوز اینکر کو ہی دیکھ لیجئے ۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی برتری کے نتائج آنا شروع ہوئے تو موصوف کا لہجہ بھی جارحانہ ہو گیا۔ چینخ چینخ  کر پاکستان اور عمران خان کیخلاف زہر فشانی کرنے لگا۔ نیوز اینکر نے بے جی پی کی پالیسیوں  دفاع کرتے ہوئے کانگریس اور  پاکستان سے مذاکرات کی حمایتی جماعتوں  کو بھی نہ بخشا۔ بھارتی میڈیا کئی دنوں سے پاکستان کے انتخابات کو متنازع بنانے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے ۔ انتخابات پاکستان میں ہو رہے ہیں اور بھارتی میڈیا کو عمران کی جیت ہضم نہیں ہورہی ہے ۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا الیکشن ہے جس میں بھارتی میڈیا اتنی دلچسپی لے رہا ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ عمران خان بھارتی میڈیا کے لئے ناقابل قبول جبکہ نواز شریف کی حمایت میں یہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار نظر آتا تھا۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آگیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا زہر آلود پروپیگنڈا بند کرے، پاکستانی انتخابات میں جو بھی جیتے دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ بھارتی میڈیا اپنے داخلی مسائل پر توجہ دے۔