Friday, May 17, 2024

بھارتی میڈیا سماجی میڈیا اکاؤنٹس سے گمراہ کن اطلاعات پھیلا رہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی میڈیا سماجی میڈیا اکاؤنٹس سے گمراہ کن اطلاعات پھیلا رہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
November 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کی فرانس میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق نئی سازش، مکروہ پروپیگنڈا پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا بھارتی میڈیا جعلی خبریں، سماجی میڈیا اکاؤنٹس سے گمراہ کن اطلاعات پھیلا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بے بنیاد، گمراہ کن خبروں کا پھیلاؤ پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مشین کا کام ہے۔ فرانس میں مقیم پاکستانی قانون کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔ پاکستانی شہری فرانسیسی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔