Friday, April 19, 2024

بھارتی میڈیا بدترین میڈیا کی کلاسک مثال ہے ، فواد چودھری

بھارتی میڈیا بدترین میڈیا کی کلاسک مثال ہے ، فواد چودھری
June 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی بھارت کو کرارا جواب دے ڈالا ، کہا کہ  بھارتی میڈیا بدترین میڈیا کی کلاسک مثال ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  نے کہا کہ بھارتی میدیا  پالتو جانوروں کی طرح اپنی ایجنسیوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تلوے چاٹتا ہے۔بھارتی میڈیا ہندوتوا کے نظریے سے سب سے پہلے متاثر ہوا ہے۔اس نے پلوامہ حملے کے بعد جنگی جنون پیدا کر کے دنیا بھر میں بدنامی کمائی۔

پاک بھارت تعلقات میں امن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، فواد چودھری

گزشتہ سال 30 نومبر کو کشمیر سےمتعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھرے نے کہا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں امن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔ کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے ۔ اسکی حالت دیکھ کر امن کا راستہ کٹھن ہو جاتا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام کشمیر سے متعلق سیمنار کیا گیا جس میں سیاسی قیادت اور ماہرین کی شرکت ہوئی۔ فواد چوہدری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ   مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے جسم کا حصہ ہیں۔ ان کی تکلیف سے ہم تکلیف میں آجاتے ہیں۔ پاکستان میں بھارت دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ مقصد کشمیر پر اپنا تسلط رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان کی پالیسی میکنگ میں بے وقوف لوگ ہوں گے جو سمجھتے ہوں گے کہ کشمیر کا معاملہ صرف پاکستان کی وجہ سے چل رہا ہے۔ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے۔