Thursday, April 25, 2024

بھارتی موسیقار واجد علی خان کورونا کا شکار ہوکر ممبئی میں انتقال کر گئے

بھارتی موسیقار واجد علی خان کورونا کا شکار ہوکر ممبئی میں انتقال کر گئے
June 1, 2020
ممبئی (92 نیوز) بالی وڈ کے مقبول موسیقار بھائیوں کی جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان کورونا وائرس کا شکار ہوکر ممبئی میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیالیس سالہ میوزک کمپوزر واجد خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے، اسپتال میں دوران علاج ان پر کورونا کا حملہ ہوگیا، وہ چار روز تک وینٹی لیٹر پر رہے اور پھر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔ واجد خان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ممبئی کے مسلم قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واجد خان نے کئی مشہور بھارتی فلموں کی موسیقی دی۔ وہ موسیقار واجد علی کے بھائی اور معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے صاحبزادے تھے۔ واجد علی کے انتقال پر استاد راحت فتح علی خان، عدنان صدیقی سمیت پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔