Thursday, March 28, 2024

بھارتی مودی سرکار کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندتوا پالیسی کا راج، سیفران دہشتگردی عروج پر

بھارتی مودی سرکار کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندتوا پالیسی کا راج، سیفران دہشتگردی عروج پر
May 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی مودی سرکار کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندتوا پالیسی کا راج ہے۔ سیفران دہشتگردی عروج پر ہے۔ مقبوضہ وادی کو سازش کے تحت خطرناک انسانی المیہ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی بھارتی قابض فورسز نے علاقوں میں ڈبل لاک ڈاؤن کر دیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 900 سے تجاوز ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے غاصبانہ اقدامات، محاصرے، مواصلاتی بندش سے صورتحال گھمبیر ہورہی ہے۔ انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے باعث ڈاکٹرز کو عالمی ادارہ صحت کے اصول و ضوابط تک بھی رسائی نہیں۔ کشمیریوں کو کورونا ٹیسٹنگ، آئسولیشن یا قرنطینہ کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہسپتالوں میں انیستھیٹک، نرسنگ سٹاف، ادویہ، بیڈز کی شدید قلت ہے۔ ہسپتالوں میں کم از کم 3200 نرسز کی ضرورت ہے جبکہ صرف 1290 نرسز موجود ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک ہزار نفوس پر ایک ڈاکٹر ناگزیر ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ہزار افراد کیلئے ایک ڈاکٹر، 71 ہزار پر ایک وینٹی لیٹر اور 9 افراد پر ایک فوجی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں طبی سہولیات  کے فقدان اور عدم رسائی سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔