Saturday, May 18, 2024

بھارتی منصوبے کے خلاف حریت رہنماؤں کی ہڑتال کی کال

بھارتی منصوبے کے خلاف حریت رہنماؤں کی  ہڑتال کی کال
August 6, 2018
سرینگر (92 نیوز) بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو مسلم اقلیت بنانے کی سازش پر کشمیری عوام  میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں آج بھی پہیہ جام ہڑتال ہے۔ کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ بڑے احتجاج کے خوف سے قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک سمیت دیگر رہنماؤں کو  نظر بند کر دیا۔ دو روزہ ہڑتال کا مقصد  بھارتی آئین کے  آرٹیکل 35 اے سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ میں دائر  پٹیشن کیخلاف احتجاج کرنا ہے ۔ اس آرٹیکل کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کا موقف ہے کہ اگر آرٹیکل کو منسوخ کیا گیا تو بھارتی سرمایہ کار یہاں آباد کاریاں قائم کر لیں گے ۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلع رمبان فائرنگ سے ایک کشمیری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق شہید کشمیری مویشیوں کا بیو پاری تھا۔ چار روز کے دوران بارہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔