Monday, September 16, 2024

بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں حریت کانفرس کی اپیل پر ہڑتال، سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نظربند

بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں حریت کانفرس کی اپیل پر ہڑتال، سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نظربند
April 12, 2016
سری نگر (نائنٹی ٹو نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ کٹھ پتلی حکومت نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظربند کر دیا ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں حریت رہنماؤں کی طرف سے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ کٹھ پتلی حکومت نے ہڑتال کے پیش نظر سری نگر اور دوسرے علاقوں میں شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی ہے جبکہ سکول اور دفاتر بھی بند ہیں۔ پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے سری نگر سمیت کئی علاقوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے سے سری نگر کی این آئی ٹی یونیورسٹی میں حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں۔ کشمیری طالب علموں نے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی فتح پر جشن منایا تھا جو بھارتی طالبعلموں کو ہضم نہ ہوا اور پھر پولیس نے بھی کشمیری طالب علموں پر ظلم کی انتہا کر دی اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ حریت رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی تھی جسے ناکام بنانے کے لیے کٹھ پتلی پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا دیئے ہیں اور کشمیریوں کو گھروں میں رہنے پر پابند کر دیا ہے۔