Tuesday, April 23, 2024

بھارتی معاشی ماہرین نے نریندر مودی کی جانب سے ملک کی شرح نمو سے متعلق جاری اعدادوشمار کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیدیا

بھارتی معاشی ماہرین نے نریندر مودی کی جانب سے ملک کی شرح نمو سے متعلق جاری اعدادوشمار کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیدیا
June 2, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کی شرح نمو سے متعلق جاری  اعداد وشمار کو  بھارتی  ماہرین معاشیات نے  ماننے سے انکارکردیا۔ ملک کی  اقتصادی ترقی کے  لیے یہ اعداد و شمار ایسے وقت  پیش کیے گئے  جب بھارتی نجی ادارے اور کمپنیاں دو سال کے دوران کمزور ترین سطح پر ہیں،آمدنی بڑھ نہیں رہی اور منافع کی شرح  بھی کم ہو رہی ہے،بڑے صنعتی ادارے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ بھارت کے بڑے  اقتصادی ا خبار بزنس سٹینڈرڈ نیوز پیپر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کس طرح اس شرح سے بڑھ سکتی ہے جب نجی شعبے میں ترقی کی رفتار سست روی کا شکار ہو۔ بھارتی اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اعداد و شمار معیشت کے دوسرے شعبوں کے اشاریوں سے مطابقت نہیں رکھتے اقتصادی ماہر پرنجوائی گوہا تھاکورتا کہتے ہیں کہ  حکومت غلط اندازے لگاتی رہی ہے یا پھر  ترقی کی شرح کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔ معیشت دان اروند ورمانی نے بھارتی شرح نمو کو ایک گورکھ دھندا قرار دیا۔