Tuesday, April 16, 2024

بھارتی مظالم کیخلاف ملک بھر میں  احتجاجی مظاہرے

بھارتی مظالم کیخلاف ملک بھر میں  احتجاجی مظاہرے
August 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، اقلیتی برادری بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے سڑکوں پر نکل آئی ، پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹررمیش کمار  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کو آزادی کی نعمت ملنی چاہئے ۔ نہتے کشمیریوں پر بدترین بھارتی مظالم کے خلاف  مردان میں تاجروں نے ریلی نکالی، شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ صادق آباد میں ہندو برادری کی تقریب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ،  پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹررمیش کمارنے کہا کہ  کشمیریوں کو آزادی ملنی چاہئے۔ [caption id="attachment_237809" align="alignnone" width="500"]بھارتی مظالم ‏ احتجاجی مظاہرے ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ مقبوضہ کشمیر اقلیتی برادری ‏ اظہار یکجہتی ‏ پاکستان ہندوکونسل ‏ سرپرست اعلیٰ ‏ ڈاکٹررمیش کمار ‏ آزادی کی نعمت کشمیریوں کو آزادی کی نعمت ملنی چاہئے، رامیش کمار[/caption] ٹھٹھہ میں کرسچن برادری نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیےریلی نکالی،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ  عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم وجبر کا نوٹس لے۔ قمبرکے شہری مظلوم کشمیریوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے،شرکا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ تھرپارکرکے علاقے مٹھی میں  بھیل انٹیلکچوئل فورم کی جانب سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی،شرکا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مقبوضہ وادی سے نکالا جائے۔