Thursday, March 28, 2024

بھارتی مصنفین نے بھی بی جے پی کی نفرت پر مبنی سیاست مسترد کر دی

بھارتی مصنفین نے بھی بی جے پی کی نفرت پر مبنی سیاست مسترد کر دی
April 2, 2019

 نیو دہلی (92 نیوز) مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک پر بھارتی ادیب، دانشور اور مصنف متحد ہو گئے۔ بھارتی مصنفین نے بھی بی جے پی کی نفرت پر مبنی سیاست مسترد کر دی۔

 بھارتی انتخابات سے قبل رومیلا تھاپر اور اروندھتی رائے سمیت 200 مصنفین انتہا پسندی کیخلاف بول اٹھے۔ کہتے ہیں جو بھی حکومت پر سوال اٹھاتا ہے اسے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انڈین کلچرل فورم میں شامل نامور مصنفین نے عوام کے نام کھلا خط لکھ ڈالا۔

 خط میں مصنفین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنیوالے انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنا حکومتی نمائندہ منتخب کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں جس کا آغاز نفرت پر مبنی سیاست کو ختم کر کے ہی ہو گا۔

 انہوں نے اپنے مشترکہ خط میں عوام سے اس سیاسی نفرت کو ختم کرنے کیلئے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین سب کو یکساں عبادت سمیت ہر طرح سے اپنی زندگیاں اپنی مرضی سے گزارنے کی آزادی دیتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملازمت اور تعلیم جیسے تمام مواقع سب کو برابر ملنے چاہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام ان تمام چیزوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔