Sunday, September 8, 2024

بھارتی مزاحیہ فلم دھرم سنکٹ میں کا ٹریلر جاری

بھارتی مزاحیہ فلم دھرم سنکٹ میں کا ٹریلر جاری
March 29, 2015
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی مزاحیہ فلم دھرم سنکٹ میں کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں مذہب کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے والوں کو کھل کر مذاق بنایا گیا ہے۔ اداکارنصیرالدین شاہ، پریش راول جیسے ٹاپ بالی وڈ اداکاروں  پر مشتمل فلم دھرم سنکٹ میں شائقین  کا دل جیتنے کے لیے تیار ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی  ہے جسے زندگی کے کئی سال بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ ہندو کی بجائے مسلمان ہےیوں وہ اپنی کھوئی ہوئی اصل شناخت کی تلاش کے لیے نکل پڑتا ہے۔ دوران تلاش وہ ان لوگوں سے ملتا ہے جو اس کے باپ اور اسکے پیدا ہونے کی جگہ سے واقف ہوتے ہیں۔ ممبئی میں فلم کی تشہیر پر نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار نصیرالدین شاہ، پریش راول اور انوکپور شریک ہوئے جبکہ سلور سکرین پر یہ تینوں ادارکار پہلی بار اکٹھے جلوہ افروز ہونگےفلم دس اپریل کو پردہ سکرین کی زینت بنے گی۔